🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5085
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا فِيهِ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأَتَاهُنَّ، فَوَعَظَهُنَّ، وَذَكَّرَهُنَّ، وَقَالَ: مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَجَلِّهِنَّ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ ذَاتَ الِاثْنَيْنِ؟ فَقَالَ: مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا اثْنَانِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی جانب تشریف لے گئے تو وہاں انصار کی کچھ خواتین موجود تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، انہیں وعظ و نصیحت فرمائی اور (آخرت کی) یاد دہانی کرائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں گے وہ یقیناً جنت میں داخل ہوگی“، ان میں سے ایک نہایت معزز خاتون نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بھلا اس عورت کے بارے میں کیا ارشاد ہے جس کے دو بچے فوت ہوئے ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے دو بچے بھی فوت ہو جائیں وہ بھی جنت میں داخل ہو جائے گی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5085]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10414، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5063»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5085 in Urdu