🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 52
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَرَوِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنِ ابْنِ تَدْرُسَ مَوْلَى حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ.
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّهُمْ قَالُوا لَهَا: مَا أَشَدُّ مَا رَأَيْتِ الْمُشْرِكِينَ بَلَغُوا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ قَعَدُوا فِي الْمَسْجِدِ يَتَذَاكَرُونَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يَقُولُ فِي آلِهَتِهِمْ. فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ، إِذْ أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامُوا إِلَيْهِ بِأَجْمَعِهِمْ، فَأَتَى الصَّرِيخُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقِيلَ: أَدْرِكْ صَاحِبَكَ، فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِنَا وَإِنَّ لَهُ لَغَدَائِرَ أَرْبَعًا، وَهُوَ يَقُولُ: وَيْلَكُمْ أَتَقْتُلُونَ رَجُلا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ فَلَهَوْا عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَقْبَلُوا عَلَى أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: فَرَجَعَ إِلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ، فَجَعَلَ لَا يَمَسُّ شَيْئًا مِنْ غَدَائِرِهِ إِلَّا جَاءَ مَعَهُ، وَهُوَ يَقُولُ: تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نے مشرکین کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب سے زیادہ سخت بدسلوکی کرتے ہوئے کس حال میں دیکھا؟ انہوں نے بتایا کہ مشرکین مسجد (حرام) میں بیٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے معبودوں کے بارے میں فرماتے تھے اس کا تذکرہ کر رہے تھے، اسی اثنا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لے آئے تو وہ سب کے سب یکبارگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ٹوٹ پڑے۔ اتنے میں ایک پکارنے والے نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جا کر دہائی دی کہ اپنے ساتھی کی خبر لیجیے، چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے اس حال میں نکلے کہ ان کے سرِ مبارک پر بالوں کی چار مینڈھیاں (زلفیں) تھیں اور وہ پکارتے جا رہے تھے: ”تم پر ہلاکت ہو، ﴿کیا تم ایک ایسے مرد کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے، حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح نشانیاں لے کر آیا ہے؟﴾ “ یہ سن کر وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہٹ گئے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر پل پڑے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (زخمی حالت میں) ہمارے پاس واپس آئے، وہ اپنی زلفوں میں سے جس کو بھی چھوتے تھے وہ (جڑوں سے ٹوٹ کر) ان کے ہاتھ میں آ جاتی تھی اور وہ فرما رہے تھے: «تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجِلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے صاحبِ جلال و اکرام! تو بابرکت ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 52]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: قال ابن حجر: «إسناده حسن» . وقال الهيثمي: «فيه تدروس جد أبي الزبير ولم أعرفه، وبقية رجاله ثقات» . .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره: حتى نهاية الآية فقط»
«أخرجه الحميدي فى (مسنده) برقم: 326 بنحوه، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 52، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 48»

الحكم على الحديث:
قال ابن حجر: «إسناده حسن». وقال الهيثمي: «فيه تدروس جد أبي الزبير ولم أعرفه، وبقية رجاله ثقات».


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 52 in Urdu