🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5228
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اقْرَأْ عَلَيَّ» ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: كَيْفَ أَقْرَأُ عَلَيْكَ، وَإِنَّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ؟ قَالَ: «إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي» ، قَالَ: فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ، حَتَّى مَرَرْتُ بِهَذِهِ الْآيَةِ: {فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا} [النساء: 41] ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ“، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں آپ کو کیسے پڑھ کر سناؤں جبکہ یہ قرآن تو خود آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اپنے علاوہ کسی دوسرے سے سننا پسند کرتا ہوں“، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ النساء کی تلاوت شروع کی یہاں تک کہ جب میں اس آیت ﴿فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا﴾ ”پس اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !) آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر پیش کریں گے“ پر پہنچا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چشمانِ مبارک سے آنسو رواں تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5228]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 5019] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4306، 4762، 4763، 4768، 4769، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 800، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3024، 3025، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3668، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4194، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4107، وأخرجه فتح الباري برقم: 4762، 4768، وأخرجه مسند البزار برقم: 1445، 1510، 1543، 1564، 1780، 1831، 2040، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8459، 8462، 8463، 8466، 8467، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1610، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 185، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11357، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5206»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5228 in Urdu