🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5355
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَحِقَ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَبْدٌ أَسْوَدُ فَمَاتَ، فَأَذِنَ بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «انْظُرُوا هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟» ، قَالُوا: تَرَكَ دِينَارَيْنِ، قَالَ: «كَيَّتَانِ»
زر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک سیاہ فام غلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ ملا، پھر وہ فوت ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ سے) دریافت فرمایا: ”دیکھو، کیا اس نے (ترکے میں) کوئی چیز چھوڑی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ اس نے دو دینار چھوڑے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(یہ جہنم کی آگ کے) دو داغ ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5355]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: مضى الكلام عليه [برقم 4997] »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3933، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1914، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5333»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5355 in Urdu