🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5359
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: كُنَّا يَوْمَ بَدْرٍ كُلُّ ثَلَاثَةٍ عَلَى بَعِيرٍ، فَكَانَ أَبُو لُبَابَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: فَكَانَ إِذَا حَانَتْ عُقْبَةُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَا: نَحْنُ نَمْشِي عَنْكَ، قَالَ: مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي، وَمَا أَنَا بِأَغْنَى عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمَا.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”غزوہ بدر کے دن ہم میں سے ہر تین افراد ایک اونٹ پر (باری باری سوار ہونے کے لیے) مقرر تھے، چنانچہ سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم سفر اور سواری میں شریک تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدل چلنے کی باری آتی تو وہ دونوں عرض کرتے کہ ہم آپ کی جگہ پیدل چل لیتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے: ”تم دونوں مجھ سے زیادہ طاقتور نہیں ہو اور نہ ہی میں اجر و ثواب کے حصول میں تم دونوں سے زیادہ بے نیاز ہوں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5359]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3891، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4355، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9942، وأخرجه شرح السنة برقم: 2686، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5337»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5359 in Urdu