🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5367
وَعَنْ عَفَّانَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَجَجْنَا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ حَتَّى إِذَا طَلَعَ أَوَّلُ الْفَجْرِ قَامَ فَصَلَّى الْغَدَاةَ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: مَا كُنْتَ تُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ هَذِهِ السَّاعَةَ؟ وَكَانَ يُسْفِرُ بِالصَّلَاةِ، قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي هَذَا الْيَوْمِ، فِي هَذَا الْمَكَانِ يُصَلِّي هَذِهِ السَّاعَةَ، يَعْنِي: بِجَمْعٍ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، یہاں تک کہ جب صبحِ صادق طلوع ہوئی تو آپ کھڑے ہوئے اور نمازِ فجر ادا کی، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے عرض کی: ”آپ یہ نماز اس وقت (اتنی جلدی) تو نہیں پڑھا کرتے تھے؟“ اور آپ (عام طور پر) خوب اجالے میں نماز ادا فرمایا کرتے تھے، تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن، اس مقام پر، اسی وقت میں نماز ادا فرمائی تھی“، یعنی مزدلفہ میں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5367]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1591، 1598، وأخرجه سنن النسائي برقم: 608، 3010، 3038، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1934، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3883، وأخرجه فتح الباري برقم: 552، 1591، وأخرجه مسند البزار برقم: 1906، 1907، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2852، 2854، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6254، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5345»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5367 in Urdu