🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5390
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَرْثٍ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ مُتَكِئٌ عَلَى عَسِيبٍ لَهُ، فَانْتَهَى إِلَى قَوْمٍ مِنَ الْيَهُودِ» ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَا تَسْأَلُوهُ، فَسَأَلُوهُ، فَاتَّكَأَ عَلَى الْعَسِيبِ كَأَنَّهُ يُوحَى إِلَيْهِ، فَقَالَ: {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا} [الإسراء: 85]
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میں مدینہ منورہ کے ایک نخلستان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کی ایک چھڑی کا سہارا لیے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر یہودیوں کی ایک جماعت کے پاس سے ہوا۔“ ان میں سے بعض نے (دوسروں سے) کہا کہ ان سے (روح کے بارے میں) کوئی سوال نہ کرو، چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کر لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی لکڑی پر ٹیک لگا کر ٹھہر گئے اور ایسا محسوس ہونے لگا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی ہو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (وحی الٰہی کے مطابق) یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا﴾ ”یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، آپ فرما دیجیے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں تو بہت ہی کم علم دیا گیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5390]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 125، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2794، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3141، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3680، وأخرجه مسند البزار برقم: 1529، 1955، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5368»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5390 in Urdu