🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5437
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا، فَلَمَّا كَانَ فِي عَهْدِ عُمَرَ طَلَّقَ نِسَاءَهُ، وَقَسَمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ فَلَقِيَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَظُنُّ الشَّيْطَانَ فِيمَا يَسْتَرِقُ مِنَ السَّمْعِ سَمِعَ بِمَوْتِكَ، فَقَذَفَهُ فِي نَفْسِكَ، وَلَعَلَّكَ أَنْ لَا تَمْكُثَ إِلَّا قَلِيلًا، وَايْمُ اللهِ لَتُرْجِعَنَّ نِسَاءَكَ وَلَتَرْجِعَنَّ فِي مَالِكَ، أَوْ لَأُوَرِّثُهُنَّ، وَلَآمُرَنَّ بِقَبْرِكَ فَيُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ جب مشرف بہ اسلام ہوئے تو ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: ”ان میں سے چار کو منتخب کر لو۔“ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت آیا تو انہوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی اور اپنا مال اپنے بیٹوں کے درمیان تقسیم کر دیا، جب یہ اطلاع سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے ان سے ملاقات کی اور فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ شیطان نے آسمانی خبریں اچکنے کے دوران تمہاری موت کی خبر سنی اور اسے تمہارے دل میں ڈال دیا ہے، اور شاید اب تمہارا (دنیا میں) قیام تھوڑی ہی دیر ہے۔ اللہ کی قسم! تم اپنی بیویوں سے رجوع کرو اور اپنا مال بھی واپس لو، ورنہ میں ان بیویوں کو تمہارا وارث بنا دوں گا اور تمہاری قبر کے بارے میں ایسا حکم دوں گا کہ اس پر ویسے ہی پتھر برسائے جائیں گے جیسے ابورغال کی قبر پر برسائے گئے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5437]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1128، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4617، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7131، 7132، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4156، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3231/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5414»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5437 in Urdu