🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5608
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَصِينٍ التَّمِيمِيِّ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَآنِي ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أُصَلِّي بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، قَالَ: يَا يَسَارُ، كَمْ صَلَّيْتَ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: لَا دَرَيْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ، فَقَالَ: أَلَا لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ أَنْ لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ إِلَّا سَجْدَتَيْنِ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے مولیٰ یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے طلوعِ فجر کے بعد نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو دریافت فرمایا: ”اے یسار! تم نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”میں نہیں جانتا“، تو انہوں نے (ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے) فرمایا: ”تمہیں معلوم ہی نہ ہو! بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے جبکہ ہم یہی نماز پڑھ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «أَلَا لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ أَنْ لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ إِلَّا سَجْدَتَيْنِ» ”خبردار! تم میں سے جو یہاں موجود ہے وہ اسے بھی یہ بات پہنچا دے جو موجود نہیں ہے کہ طلوعِ فجر کے بعد سوائے دو رکعتوں کے اور کوئی نماز نہیں ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5608]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1278، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 235، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5777، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13291، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 183، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5582»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5608 in Urdu