🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5662
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ. قَالَ: وَمَنْ يَشْهَدُ لَكَ؟. قَالَ: هَذِهِ السَّلَمَةُ، فَدَعَاهَا وَهِيَ عَلَى شَاطِئِ الْوَادِي، فَجَاءَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَاسْتَشْهَدَهَا فَشَهِدَتْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا. فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: آتِي قَوْمِي، فَإِنْ تَابَعُونِي أَتَيْتُكَ بِهِمْ، وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَأَكُونَ مَعَكَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: «هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”کیا تم خیر و بھلائی چاہتے ہو؟ (وہ یہ کہ) تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، اس نے عرض کیا کہ آپ کے اس دعوے پر گواہی کون دے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «هَذِهِ السَّلَمَةُ» ”یہ سلمہ (کیکر) کا درخت“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکارا حالانکہ وہ وادی کے کنارے پر تھا، تو وہ زمین کو چیرتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے گواہی طلب فرمائی تو اس نے تین مرتبہ گواہی دی، پھر وہ اپنی جگہ واپس چلا گیا، اس پر اس اعرابی نے عرض کیا: اب میں اپنی قوم کے پاس جاتا ہوں، اگر انہوں نے میری پیروی کی تو میں انہیں آپ کے پاس لے آؤں گا، ورنہ میں خود واپس آ کر آپ کی معیت اختیار کر لوں گا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5662]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه سنن الدارمي برقم: 16، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13582، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6476/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5636»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5662 in Urdu