🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 567
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحَبَةِ يُنَاشِدُ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي يَوْمِ غَدِيرِ خُمٍّ: مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، لَمَّا قَامَ فَشَهِدَ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ عَلَيْهِ سَرَاوِيلُ، فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّا سَمِعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ: أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ؟ قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ.
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مقامِ رحبہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ لوگوں کو قسم دے کر پوچھ رہے تھے: ”میں اللہ کے نام پر اس شخص سے گواہی کا مطالبہ کرتا ہوں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیرِ خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا ہو: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے“ کہ وہ کھڑا ہو کر اس کی گواہی دے۔“ عبدالرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس پر بارہ بدری صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کھڑے ہوئے، گویا میں ان میں سے ایک کی طرف دیکھ رہا ہوں جس نے پاجامہ پہنا ہوا تھا، ان سب نے گواہی دی کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیرِ خم کے دن یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ﴿أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ﴾ ”کیا میں مومنوں کی جانوں پر ان سے زیادہ حق نہیں رکھتا اور میری بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں؟“ ہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کا مولیٰ ہے، «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! تو اس سے محبت و دوستی رکھ جو اس سے محبت و دوستی رکھے اور اس سے عداوت و دشمنی رکھ جو اس سے عداوت و دشمنی رکھے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 964، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14614، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8734، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6684/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 562»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 567 in Urdu