🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5676
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ: اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَ نَفْسِي، وَأَنْتَ تَتَوَفَّاهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا، اللَّهُمَّ إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَاغْفِرْ لَهَا، وَإِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِهِ: يَا أَبَهْ، أَكَانَ عُمَرُ يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ: بَلْ خَيْرٌ مِنْ عُمَرَ كَانَ يَقُولُهُ، قَالَ: فَظَنَنَّا أَنَّهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبد اللہ بن الحارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب سونے کے لیے اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا مانگتے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَ نَفْسِي، وَأَنْتَ تَتَوَفَّاهَا، لَكَ مَحْيَاهَا وَمَمَاتُهَا، اللَّهُمَّ إِنْ تَوَفَّيْتَهَا فَاغْفِرْ لَهَا، وَإِنْ أَحْيَيْتَهَا فَاحْفَظْهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ» ”اے اللہ! تو ہی نے میری جان کو پیدا فرمایا ہے اور تو ہی اسے وفات دے گا، اس کا جینا اور مرنا تیرے ہی اختیار میں ہے؛ اے اللہ! اگر تو اسے موت دے دے تو اس کی بخشش فرما، اور اگر تو اسے زندگی عطا فرمائے تو اس کی حفاظت فرما؛ اے اللہ! میں تجھ سے عافیت کا طلب گار ہوں“، تو ان کے صاحبزادوں میں سے ایک نے ان سے دریافت کیا: ”اے اباجان! کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ یہ دعا فرمایا کرتے تھے؟“ آپ نے فرمایا: ”بلکہ اس ہستی نے یہ دعا فرمائی جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بھی بہتر و برتر (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) تھے“؛ راوی کہتے ہیں کہ ”پس ہمارا گمان یہی ہوا کہ آپ کی مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5676]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2712، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5478، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5541، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5650»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5676 in Urdu