🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5679
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ، حَدَّثَنَا هِقْلُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّا لَنَدْخُلُ عَلَى الْإِمَامِ يَقْضِي بِالْقَضَاءِ نَرَاهُ جَوْرًا، فَنَقُولُ: وَفَّقَكَ اللهُ، وَنَنْظُرُ إِلَى الرَّجُلِ مِنَّا فَنُثْنِي عَلَيْهِ؟! فَقَالَ: أَمَّا نَحْنُ مَعْشَرَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنَّا نَعُدُّ هَذَا نِفَاقًا، فَمَا أَدْرِي مَا تَعُدُّونَهُ أَنْتُمْ؟.
عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کی کہ اے ابو عبدالرحمن! ہم حکمران کے پاس جاتے ہیں اور وہ کوئی ایسا فیصلہ صادر کرتا ہے جسے ہم ظلم و ناانصافی گردانتے ہیں، مگر ہم (اس کے سامنے) کہتے ہیں: «وَفَّقَكَ اللَّهُ» ”اللہ آپ کو نیک توفیق عطا فرمائے“ اور ہم اپنے میں سے کسی شخص کی (اس کے سامنے) تعریف و توصیف کر دیتے ہیں، تو سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی جماعت اس طرزِ عمل کو نفاق (منافقت) شمار کرتے تھے، اب میں نہیں جانتا کہ تم لوگ اسے کیا سمجھتے ہو؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5679]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الطبراني في "الكبير" [12/ رقم 13264] ، والحارث في "مسنده" [2/ رقم 1059/ زوائد الهيثمي] ، وابن بطة في "الإبانة" [رقم 922، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5653»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5679 in Urdu