🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5861
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَرَأَ نَاسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي صَلَاةٍ جَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: «هَلْ قَرَأَ مَعِي أَحَدٌ؟» قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: «إِنِّي أَقُولُ مَا بَالِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ؟» . قَالَ الزُّهْرِيُّ: فَاتَّعَظَ النَّاسُ بِذَلِكَ، وَلَمْ يَكُونُوا يَقْرَؤُونَ فِيمَا جَهَرَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایسی نماز میں قرات کی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز سے تلاوت فرما رہے تھے، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمل فرما چکے تو ان کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے ابھی میرے ساتھ قرات کی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، (اے اللہ کے رسول!) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں (اپنے جی میں) کہہ رہا تھا کہ آخر کیا بات ہے کہ مجھ سے قرآن (کی قرات) میں چھینا جھپٹی کی جا رہی ہے؟“ زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ پھر اس واقعہ سے لوگوں نے عبرت و نصیحت حاصل کی اور وہ ان نمازوں میں قرات نہیں کرتے تھے جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جہر (بلند آواز سے قرات) فرماتے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5861]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 312، وأخرجه سنن النسائي برقم: 919، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 826، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 849، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7760، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 2814، وأخرجه مسند البزار برقم: 2313، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 490، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3856، 5393، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1850، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7759، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5835»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5861 in Urdu