🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5922
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْهُذَلِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ: آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّكَ حِينَ صَعِدْتَ الْمِنْبَرَ، قُلْتَ: آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ؟.
قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي، فَقَالَ: مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَدَخَلَ النَّارَ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ.
وَمَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ - أَوْ أَحَدَهُمَا - فَلَمْ يَبَرَّهُمَا، فَمَاتَ، فَدَخَلَ النَّارَ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ.
وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ «آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ» ”آمین، آمین، آمین“ فرمایا، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جب آپ منبر پر تشریف لائے تو آپ نے «آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ» کیوں فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا: جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا اور اس کی مغفرت نہ ہو سکی اور وہ (اسی حال میں مر کر) آگ میں داخل ہوا، اللہ اسے اپنی رحمت سے دور کرے، آپ کہیے: «آمِينَ» ”آمین“، تو میں نے کہا: «آمِينَ» ”آمین“۔ اور جس نے اپنے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک نہ کیا، پھر وہ مر گیا اور آگ میں داخل ہوا، اللہ اسے اپنی رحمت سے دور کرے، آپ کہیے: «آمِينَ» ”آمین“، تو میں نے کہا: «آمِينَ» ”آمین“۔ اور جس شخص کے سامنے آپ کا ذکرِ خیر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ پڑھا، پھر وہ مر گیا اور آگ میں داخل ہوا، اللہ اسے اپنی رحمت سے دور کرے، آپ کہیے: «آمِينَ» ”آمین“، تو میں نے کہا: «آمِينَ» ”آمین“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5922]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2022، 2034، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13408، 13409، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3329، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6286، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5896»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5922 in Urdu