🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5973
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو اللَّيْثِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ، فَلْيُفْرِغْ عَلَى يَدَيْهِ مِنْ إِنَائِهِ ؛ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ.
فَقَالَ قَيْنٌ الْأَشْجَعِيُّ: كَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِهْرَاسَكُمْ هَذَا؟ قَالَ: «‏‏‏‏أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكَ يَا قَيْنُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو (وضو کے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے) اپنے برتن سے اپنے ہاتھوں پر پانی بہا کر انہیں دھو لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ رات بھر اس کا ہاتھ کہاں رہا۔“ اس پر قین الاشجعی نے (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) کہا کہ جب ہم تمہارے اس بڑے حوض (مہراس) پر آئیں تو کیا کریں؟ تو انہوں نے (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّكَ يَا قَيْنُ» ”اے قین! میں تیرے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5973]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن بهذا التمام: مضى الكلام عليه [برقم 5863] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 160، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 24، وأخرجه سنن النسائي برقم: 441، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 103، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 393، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10211، وأخرجه موطأ مالك برقم: 40، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 766، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 99، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3706، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5947»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5973 in Urdu