🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6108
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
وَمُغِيرَةَ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُكْلِيِّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ.
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَا أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَ ثَلَاثٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ.
وَكَانَتْ عَلَى عَائِشَةَ نَسَمَةٌ مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ، فَقَدِمَ سَبْيُ خَوْلَانَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَا أَبْتَاعُ مِنْهُمْ؟ قَالَ: لَا، فَلَمَّا قَدِمَ سَبْيُ بَلْعَنْبَرِ، قَالَ: ابْتَاعِي، فَإِنَّهُمْ وَلَدُ إِسْمَاعِيلَ.
وَجَاءَتْ صَدَقَاتُ بَنِي تَمِيمٍ، فَقَالَ: هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں تین باتوں کی وجہ سے بنو تمیم سے ہمیشہ محبت رکھتا ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے بارے میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ «هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ» ”وہ دجال کے خلاف میری امت کے سب سے سخت لوگ ثابت ہوں گے“، نیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ذمے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک جان آزاد کرنا واجب تھی، پس جب قبیلہ خولان کے قیدی آئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا میں ان میں سے کوئی خرید کر آزاد کر دوں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا» ”نہیں“، پھر جب بنو عنبر کے قیدی لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «ابْتَاعِي، فَإِنَّهُمْ وَلَدُ إِسْمَاعِيلَ» ”ان میں سے خرید لو کیونکہ یہ اولادِ اسماعیل سے ہیں“، اور جب بنو تمیم کے زکوٰۃ و صدقات آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا» ”یہ ہماری ہی قوم کے صدقات ہیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6108]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2405، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2525، وأخرجه فتح الباري برقم: 2405، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7069، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2014، 7958، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6206، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6082»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6108 in Urdu