🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6127
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي يَحْيَى الْقَتَّاتِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُنَبِّئُكَ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يُؤْبَهُ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ.
أَلَا أُنَبِّئُكَ بِأَهْلِ النَّارِ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: كُلُّ جَظٍّ جَعْظٍ مُسْتَكْبِرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: مَا الْجَظُّ؟ قَالَ: الضَّخْمُ، قَالَ: قُلْتُ: مَا الْجَعْظُ؟ قَالَ: الْعَظِيمُ فِي نَفْسِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ ضعیف اور عاجز انسان جو دو بوسیدہ چادروں والا ہو اور (معاشرے میں) اسے کوئی اہمیت نہ دی جاتی ہو، لیکن اگر وہ اللہ کے بھروسے پر قسم کھا بیٹھے تو اللہ تعالیٰ اس کی قسم کو ضرور پورا فرما دے۔ کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں خبر نہ دوں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ شخص جو سخت خو، اکھڑ مزاج اور تکبر کرنے والا ہو۔“ مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ’جظ‘ سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”موٹا تازہ اور تنومند جسم والا۔“ میں نے پوچھا کہ ’جعظ‘ سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ جو اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھنے والا (خود بیں) ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6127]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده لين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره: دون قول أبى هريرة في آخره»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17922، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7287/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6101»

الحكم على الحديث:
إسناده لين


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6127 in Urdu