🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6171
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَقِيءُ الْأَرْضُ أَفْلَاذَ كَبِدِهَا أَمْثَالَ الْأُسْطُوَانِ مِنَ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ، قَالَ: فَيَجِيءُ السَّارِقُ، فَيَقُولُ: فِي هَذَا قُطِعَتْ يَدِي، وَيَجِيءُ الْقَاتِلُ، فَيَقُولُ: فِي هَذَا قَتَلْتُ، وَيَجِيءُ الْقَاطِعُ، فَيَقُولُ: فِي هَذَا قَطَعْتُ رَحِمِي، وَيَدَعُونَهُ لَا يَأْخُذُونَ مِنْهُ شَيْئًا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین اپنے جگر کے ٹکڑے (یعنی پوشیدہ خزانے) سونے اور چاندی کے ستونوں کی مانند اگل دے گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر چور آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میرا ہاتھ کاٹا گیا تھا، اور قاتل آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میں نے قتل کیا تھا، اور رشتہ داری توڑنے والا آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میں نے قطع رحمی کی تھی، پھر وہ سب اسے وہیں چھوڑ دیں گے اور اس میں سے کچھ بھی نہیں لیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6171]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1013، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2208، وأخرجه فتح الباري برقم: 6702، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6697، وأخرجه شرح السنة برقم: 4241، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6143»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6171 in Urdu