🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6269
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ:" نَحْنُ الْآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَيْدَ أَنَّ كُلَّ أُمَّةٍ أُوتِيَتِ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، وَأُوتِينَاهُ مِنْ بَعْدِهِمْ ثُمَّ هَذَا الْيَوْمَ الَّذِي كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَيْنَا، هَدَانَا اللَّهُ لَهُ، فَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ: الْيَهُودُ غَدًا، وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم (دنیا میں) سب سے آخر میں آنے والے ہیں لیکن قیامت کے دن سب سے سبقت لے جانے والے ہوں گے، بایں ہمہ کہ ہر امت کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہمیں ان کے بعد عطا کی گئی۔ پھر یہ (جمعہ کا) وہ دن ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہم پر لازم فرمایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی طرف رہنمائی فرمائی، پس دیگر لوگ اس معاملے میں ہمارے تابع ہیں؛ یہودی کل (ہفتے) کے دن ہیں اور نصاریٰ اس کے بعد والے دن (اتوار) کے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6269]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 836، 856، 3298، 6493، 7057، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 855، 856، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1367، 1368، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1083، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7268، وأخرجه فتح الباري برقم: 236، 836، 854، 3073، 3244، 6175، 6493، وأخرجه مسند البزار برقم: 1855، 2841، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20879، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3007، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 404، 406، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6272، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6240»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6269 in Urdu