🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6455
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ شَهِدَ جِنَازَةً فَصَلَّى عَلَيْهَا مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ، فَذَهَبَ أَبُو هُرَيْرَةَ حَتَّى جَلَسْنَا بِالْمَقْبَرَةِ، فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ، فَقَالَ لِمَرْوَانَ: أَرِنِي يَدَكَ، فَأَعْطَاهُ يَدَهُ، فَقَالَ: قُمْ، قَالَ: فَقَامَ، ثُمَّ قَالَ مَرْوَانُ: لِمَ أَقَمْتَنِي؟ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى جِنَازَةً، قَامَ حَتَّى يُمَرَّ بِهَا، وَقَالَ: إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ، فَقَالَ مَرْوَانُ: أَصَدَقَ، أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تُخْبِرَنِي؟ قَالَ: كُنْتَ إِمَامًا فَجَلَسْتَ فَجَلَسْتُ.
علاء کے والد سے روایت ہے کہ وہ ایک جنازے میں شریک ہوئے جس کی نماز مروان بن حکم رحمہ اللہ نے پڑھائی، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے یہاں تک کہ ہم سب قبرستان میں بیٹھ گئے، اتنے میں سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور مروان سے فرمایا: ”مجھے اپنا ہاتھ پکڑا دیں“، مروان نے اپنا ہاتھ انہیں پکڑا دیا تو آپ نے فرمایا: ”کھڑے ہو جائیں“، راوی کہتے ہیں کہ وہ کھڑے ہو گئے، پھر مروان نے پوچھا: ”آپ نے مجھے کیوں کھڑا کیا؟“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنازہ دیکھتے تو کھڑے ہو جاتے یہاں تک کہ وہ آگے گزر جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ» ”بے شک موت ایک گھبراہٹ (اور ہولناکی کی چیز) ہے“، اس پر مروان نے پوچھا: ”اے ابوہریرہ! کیا انہوں نے سچ کہا ہے؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں“، مروان نے کہا: ”پھر آپ کو مجھے یہ خبر دینے سے کس چیز نے روکا تھا؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ امام تھے، پس جب آپ بیٹھ گئے تو میں بھی بیٹھ گیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6455]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه إسماعيل بن جعفر في "حديثه" [رقم 304] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6424»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6455 in Urdu