🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6493
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: تَدْرُونَ مَا الْغِيبَةُ؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ذِكْرُكَ أَخَاكَ بِمَا يَكْرَهُ، قِيلَ: فَإِنْ كَانَ فِي أَخِي مَا أَقُولُ؟ قَالَ: إِنْ كَانَ فِيهِ مَا تَقُولُ فَقَدِ اغْتَبْتَهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ فَقَدْ بَهَتَّهُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا اپنے بھائی کا تذکرہ اس انداز میں کرنا جو اسے ناگوار گزرے۔“ عرض کیا گیا: ”بھلا یہ بتائیے کہ اگر میرے بھائی میں وہ عیب موجود ہو جو میں بیان کر رہا ہوں (تب بھی کیا یہ غیبت ہے)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس میں وہ بات موجود ہو جو تم کہہ رہے ہو تو یقیناً تم نے اس کی غیبت کی، اور اگر وہ بات اس میں موجود نہ ہو تو پھر تم نے اس پر بہتان تراشی کی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6493]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2589، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1934، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4874، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7106، 8759، 9586، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2714، وأخرجه فتح الباري برقم: 5705، 5706، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5758، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1585، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11772، وأخرجه شرح السنة برقم: 3560، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6462»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6493 in Urdu