🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6534
وَبِالْإِسْنَادِ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَاهِرُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّحَّامِيُّ: أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْجَنْزَرُوذِيِّ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْدُونَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سِنَانٍ، الْفَقِيهُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ فِي جُمَادَى الْآخِرَةِ سَنَةَ خَمْسٍ وَسَبْعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَحْكِي عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: أَذْنَبَ عَبْدِي ذَنْبًا، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، فَقَالَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَذْنَبَ عَبْدِي ذَنْبًا، فَعَلِمَ أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِالذَّنْبِ، ثُمَّ عَادَ فَأَذْنَبَ ذَنْبًا، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، فَقَالَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: عَبْدِي أَذْنَبَ ذَنْبًا، فَعَلِمَ أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِالذَّنْبِ، اعْمَلْ مَا شِئْتَ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب عزوجل سے نقل کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ”میرے ایک بندے نے گناہ کیا اور عرض کی: «أَيْ رَبِّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي» ”اے میرے رب! میرا گناہ معاف فرما دے“، تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور اسے اس بات کا کامل یقین ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور گناہ پر گرفت بھی کرتا ہے، پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا اور التجا کی: «أَيْ رَبِّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي» ”اے میرے رب! میرا گناہ معاف فرما دے“، تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور اسے اس حقیقت کی معرفت حاصل ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور گناہ پر مواخذہ بھی کرتا ہے، (اے میرے بندے!) تو جو چاہے کر (یعنی جب تک تو توبہ و استغفار کی یہ روش برقرار رکھے گا) میں نے تجھے معاف کر دیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6534]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخارى [7068] ، ومسلم [2758] ، والنسائى في "الكبرى" [20232] ، وأحمد [2/ 296، 405، 492] ، وابن حبان [622] ، والحاكم [4/ 270] ، البيهقى في "سننه" [20553] ، وفى "الشعب" [5/ رقم 7087] ، وفى "الأربعون الصغرى" [رقم 9] ، والطبرانى في "الدعاء" [رقم 1776] ، و [رقم 1777] ، والبغوى في "شرح السنة" [5/ 72] ، وفى "تفسيره" [2/ 108] ، والطحاوى في "المشكل" [9/ 80] ، والسلفى في "الطيوريات" [رقم 117] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6503»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6534 in Urdu