🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ
طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 655
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: رَأَى عُمَرُ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللهِ حَزِينًا، فَقَالَ: مَا لَكَ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَاتٍ لَا يَقُولُهُنَّ عَبْدٌ عِنْدَ الْمَوْتِ إِلَّا نُفِّسَ عَنْهُ، وَأَشْرَقَ لَوْنُهُ، وَرَأَى مَا يَسُرُّهُ» ‏‏‏‏ فَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَسْأَلَهُ عَنْهَا إِلَّا الْقُدْرَةُ عَلَيْهَا، فَقَالَ عُمَرُ: إِنِّي لَأَعْلَمُ مَا هِيَ، قَالَ طَلْحَةُ: مَا هِيَ؟ قَالَ: هَلْ تَعْلَمُ كَلِمَةً هِيَ أَفْضَلُ مِنْ كَلِمَةٍ دَعَا إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّهُ عِنْدَ الْمَوْتِ؟ قَالَ طَلْحَةُ: هِيَ وَاللهِ هِيَ، قَالَ عُمَرُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ.
یحییٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کو رنجیدہ دیکھا تو دریافت فرمایا: ”آپ کو کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”میں یقیناً چند ایسے کلمات جانتا ہوں کہ جو بندہ بھی انہیں موت کے وقت کہے گا تو اس کی گھبراہٹ دور کر دی جائے گی، اس کا رنگ روشن ہو جائے گا اور وہ (جنت کے) ان مناظر کو دیکھ لے گا جو اسے خوش کر دیں گے“، پس مجھے ان کلمات کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرنے سے صرف اس بات نے روکے رکھا کہ میں (جب چاہوں) اس پر قادر تھا“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بلاشبہ میں جانتا ہوں کہ وہ کلمات کیا ہیں“، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”وہ کیا ہیں؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا آپ کسی ایسے کلمے کو جانتے ہیں جو اس کلمے سے افضل ہو جس کی دعوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا کو ان کی وفات کے وقت دی تھی؟“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! وہ یہی کلمہ ہے“، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”(وہ کلمہ) «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ (ہے۔)“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند طلحة بن عبيد الله/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم/ 640] »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1387، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3308، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11164، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4/4، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 650»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 655 in Urdu