🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6556
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ، فَأَعْجَبَهُ صِحَّتُهُ وَجَلَدُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَتَى أَحْسَسْتَ أُمَّ مِلْدَمٍ؟ فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: وَأَيُّ شَيْءٍ أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: الْحُمَّى، قَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ الْحُمَّى؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سُخْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعَظْمِ، فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ، قَالَ لَهُ: فَمَتَى أَحْسَسْتَ بِالصُّدَاعِ؟ قَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ الصُّدَاعُ؟ فَقَالَ لَهُ: ضَرَبَانٌ يَكُونُ فِي الصُّدْغَيْنِ وَالرَّأْسِ، فَقَالَ: مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ، قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى الْأَعْرَابِيُّ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ، يَعْنِي الْأَعْرَابِيَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بدوی حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی عمدہ صحت اور جفاکشی بہت پسند آئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم نے «أُمَّ مِلْدَمٍ» کب محسوس کی تھی؟“ اس اعرابی نے پوچھا: ام ملدم کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار“، اس نے عرض کیا: اور بخار کیا چیز ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بتایا: ”یہ ایک ایسی تپش ہوتی ہے جو کھال اور ہڈی کے درمیان محسوس ہوتی ہے“، اس اعرابی نے کہا: میرا اس سے کبھی کوئی واسطہ نہیں پڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: ”تو تم نے «الصُّدَاعُ» کب محسوس کیا تھا؟“ اس نے پوچھا: اور سر درد کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی کسک اور دھمک ہوتی ہے جو کنپٹیوں اور سر میں پیدا ہوتی ہے“، اس نے پھر جواب دیا: میرا اس سے بھی کبھی پالا نہیں پڑا، جب وہ بدوی پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ کسی دوزخی کو دیکھے، تو وہ اسے دیکھ لے“، یعنی اس اعرابی کو۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6556]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: دون قوله: (فأعجبه صحته وجلده)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8576، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3871/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6525»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6556 in Urdu