🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6561
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ التَّمَّارُ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ إِذْ جَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، فَسَلَّمَ فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ، وَلَمْ يَعْلَمْ أَبُو هُرَيْرَةَ، فَمَضَى، فَقُلْنَا: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَذَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ سَلَّمَ عَلَيْنَا، قَالَ: فَتَبِعَهُ فَلَحِقَهُ، قَالَ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ يَا سَيِّدِي، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّهُ سَيِّدٌ.
سعید بن ابی سعید مقبری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور سلام کیا، ہم نے ان کے سلام کا جواب دیا لیکن سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو پتا نہ چل سکا، جب وہ وہاں سے گزر گئے تو ہم نے عرض کیا: اے ابوہریرہ! یہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما تھے جنہوں نے سلام کیا تھا، راوی کہتے ہیں کہ تب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے لپکے اور ان کے پاس پہنچ کر عرض کیا: ”وعلیک السلام اے میرے سردار!“ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّهُ سَيِّدٌ» ”بے شک یہ سردار ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6561]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2596، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15048، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10304، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6530»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6561 in Urdu