🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. مُسْنَدُ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ
طلحہ بن عبیداللہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 663
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مُوسَى وَعِيسَى ابْنَيْ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِيهِمَا، أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا لِأَعْرَابِيٍّ جَاءَ يَسْأَلُهُ عَمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ: مَنْ هُوَ؟ فَكَانُوا لَا يَجْتَرِئُونَ عَلَى مَسْأَلَتِهِ، يُوَقِّرُونَهُ وَيَهَابُونَهُ، قَالَ: فَسَأَلَهُ الْأَعْرَابِيُّ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ إِنِّي اطَّلَعْتُ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ وَعَلَيَّ ثِيَابٌ خُضْرٌ، فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏أَيْنَ السَّائِلُ عَمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ؟» ‏‏‏‏ قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: هَذَا مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ.
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک دیہاتی سے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے متعلق دریافت کرنے آیا تھا ﴿قَضَى نَحْبَهُ﴾ (جس نے اپنا عہد پورا کر دیا)، کہا کہ تم دریافت کرو کہ وہ کون ہے؟ دراصل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی توقیر اور ہیبت کی وجہ سے خود براہِ راست سوال کرنے کی جرات نہیں کرتے تھے۔ اس دیہاتی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض فرمایا، اس نے دوبارہ سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اعراض فرمایا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں مسجد کے دروازے سے ظاہر ہوا اور میں نے سبز رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”وہ اپنا عہد پورا کرنے والے ﴿قَضَى نَحْبَهُ﴾ کے متعلق سوال کرنے والا سائل کہاں ہے؟“ اس دیہاتی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں یہاں ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (میری طرف اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”یہ ان لوگوں میں سے ہے جس نے اپنا عہد پورا کر دیا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند طلحة بن عبيد الله/حدیث: 663]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3203، وأخرجه مسند البزار برقم: 943، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 816، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 658»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 663 in Urdu