🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6688
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ، ثُمَّ إِنَّهُ لَقِيَهُ، فَقَالَ: مَا لِي لَمْ أَرَكَ؟ قَالَ: مَا بِتُّ الْبَارِحَةَ، لَدَغَتْنِي عَقْرَبٌ، قَالَ: أَمَا إِنَّكَ لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ تَضُرَّكَ.
قَالَ عُبَيْدُ اللهِ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ يَرْفَعُهُ: فَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي وَحِينَ يُصْبِحُ لَمْ تَضُرَّهُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں سے ایک صاحب کو غیر حاضر پایا، پھر جب بعد میں ان سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا بات ہے کہ میں نے تمہیں نہیں دیکھا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں گزشتہ رات سو نہیں سکا کیونکہ مجھے بچھو نے ڈس لیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سنو! اگر تم شام کے وقت یہ کلمات کہہ لیتے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کی پیدا کردہ تمام مخلوقات کے شر سے“ تو وہ تمہیں ہرگز نقصان نہ پہنچاتا“، عبید اللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق انہوں نے حدیث میں اسے مرفوعاً بیان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ: ”جس نے شام اور صبح کے وقت یہ کلمات کہے اسے وہ (بچھو) نقصان نہیں پہنچائے گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6688]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2709، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3899، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3518، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8663، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8329، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2665، 6035، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1021، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6658»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6688 in Urdu