🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. مِنْ مُسْنَدِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ
الزبیر بن العوام کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 671
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَطَاءِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ، عَنْ أُمِّهِ وَجَدَّتِهِ أُمِّ عَطَاءٍ، قَالَتَا: وَاللهِ لَكَأَنَّنَا نَنْظُرُ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ حِينَ أَتَانَا عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ بَيْضَاءَ، فَقَالَ: يَا أُمَّ عَطَاءٍ إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ نَهَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَأْكُلُوا لُحُومَ نُسُكِهِمْ فَوْقَ ثَلَاثٍ، فَلَا تَأْكُلِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي كَيْفَ نَصْنَعُ بِمَا أُهْدِيَ لَنَا؟ قَالَ: «‏‏‏‏مَا أُهْدِيَ لَكُمْ فَشَأْنَكُمْ بِهِ» ‏‏‏‏.
عبد اللہ بن عطاء رحمہ اللہ کی والدہ اور ان کی دادی ام عطا رحمہما اللہ دونوں بیان کرتی ہیں کہ اللہ کی قسم! گویا ہم اب بھی سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہے ہیں جب وہ اپنے ایک سفید خچر پر سوار ہو کر ہمارے پاس آئے اور فرمایا: ”اے ام عطا! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو اپنی قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرما دیا ہے، لہذا تم اسے نہ کھانا۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جو گوشت ہمیں بطورِ ہدیہ دیا جائے اس کا ہم کیا کریں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو تمہیں ہدیہ کیا جائے اسے تم اپنی صوابدید کے مطابق استعمال کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند الزبير بن العوام/حدیث: 671]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1425، وأخرجه فتح الباري برقم: 5251، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 879، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4771/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 666»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 671 in Urdu