🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. مُسْنَدُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6773
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ: قُلْتُ لِعُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ: رَأَيْتَ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ؟ قَالَ: أَسْوَدَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ إِلَّا شُعَيْرَاتٍ هَاهُنَا فِي مُقَدَّمِ لِحْيَتِهِ، فَلَا أَدْرِي أَخَضَبَ وَتَرَكَ ذَلِكَ الْمَكَانَ تَشَبُّهًا بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ لَمْ يَكُنْ شَابَ مِنْهُ غَيْرُ ذَلِكَ.
قَالَ: وَرَأَيْتُ حَسَنًا وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ سَجَدَ بَيْنَ الْإِمَامِ وَبَيْنَ بَعْضِ النَّاسِ، فَقِيلَ لَهُ: اجْلِسْ، فَقَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ.
سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبید اللہ بن ابی یزید رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ”ان کے سر اور داڑھی کے بال سیاہ تھے، سوائے چند بالوں کے جو یہاں داڑھی کے اگلے حصے میں سفید تھے، اب مجھے یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے بالوں کو خضاب لگایا تھا اور اس جگہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مشابہت اختیار کرنے کے لیے (بغیر خضاب کے) چھوڑ دیا تھا یا پھر ان کے بالوں میں سے صرف یہی بال سفید ہوئے تھے۔“ نیز انہوں نے بیان کیا کہ ”میں نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہما کو دیکھا جبکہ نماز کی اقامت ہو چکی تھی، انہوں نے امام اور بعض لوگوں کے درمیان سجدہ کیا، تو ان سے کہا گیا کہ بیٹھ جائیے، جس پر انہوں نے جواب دیا: «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”نماز کھڑی ہو چکی ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند الحسين بن علي بن أبي طالب/حدیث: 6773]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن عساكر في "تاريخه" [14/ 127، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6740»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6773 in Urdu