🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. مُسْنَدُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
الحسین بن علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6777
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ تُصِيبُهُ مُصِيبَةٌ، وَإِنْ قَدُمَ عَهْدُهَا، فَيُحْدِثُ لَهَا اسْتِرْجَاعًا إِلَّا أَحْدَثَ اللهُ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ وَأَعْطَاهُ ثَوَابَ مَا وَعَدَهُ عَلَيْهَا يَوْمَ أُصِيبَ بِهَا.
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی مسلمان مرد یا عورت کو کوئی مصیبت پہنچے، خواہ اسے پیش آئے کتنا ہی طویل عرصہ کیوں نہ بیت چکا ہو، پھر وہ اسے یاد آنے پر کلمہ استرجاع «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“ کہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس وقت وہی اجر و ثواب دوبارہ لکھ دیتا ہے جس کا وعدہ اس نے اس سے اس دن کیا تھا جس دن وہ مصیبت اسے پہلی بار پہنچی تھی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند الحسين بن علي بن أبي طالب/حدیث: 6777]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: تالف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1736، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2789، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6744»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6777 in Urdu