🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. حَدِيثُ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ
اشج عبد القیس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6848
حَدِيثُ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنِ الْأَشَجِّ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ فِيكَ لَخُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللهُ، قُلْتُ: مَا هُمَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: الْحِلْمُ وَالْحَيَاءُ، أَوِ الْحِلْمُ وَالْأَنَاةُ، قُلْتُ: أَقَدِيمًا كَانَا فِيَّ أَوْ حَدِيثًا؟ قَالَ: بَلْ قَدِيمٌ، قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا.
سیدنا اشج عبد القیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”بیشک آپ میں دو ایسی خصلتیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ محبوب رکھتا ہے“، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ دونوں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بردباری اور حیا - یا (فرمایا) بردباری اور وقار و تحمل“، میں نے دریافت کیا: کیا یہ دونوں خصلتیں مجھ میں قدیم یعنی فطری طور پر موجود ہیں یا ابھی حال ہی میں پیدا ہوئی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ یہ قدیم ہیں“، تو میں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسی دو خصلتوں کی جبلت پر پیدا فرمایا جنہیں وہ پسند فرماتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أشج عبد القيس/حدیث: 6848]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17373، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16056، 16058، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6813»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6848 in Urdu