🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6984
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ: حَدَّثَتْنِي رَيْطَةُ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَّهُمْ سَأَلُوا أُمَّ سَلَمَةَ عَنِ الْأَشْرِبَةِ، قَالَتْ: أُحَدِّثُكُمْ بِمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى أَهْلَهُ عَنْهُ، كَانَ يَنْهَانَا أَنْ نَخْلِطَ التَّمْرَ وَالزَّبِيبَ، وَأَنْ نَعْجُمَ النَّوَى طَبْخًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے مشروبات کے متعلق دریافت کرنے والوں کو بتایا: ”میں تمہیں اس بات کی خبر دیتی ہوں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اہل خانہ کو منع فرمایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات سے منع فرماتے تھے کہ ہم خشک کھجوروں اور کشمش کو (نبیذ بنانے کے لیے) آپس میں ملائیں اور اس بات سے بھی کہ ہم گٹھلیوں کو پکا کر ان کا جوہر یا گودا نکالیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6984]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3706، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25966، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6948»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 6984 in Urdu