🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. حَدِيثُ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
میمونہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7088
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهَرَوِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفْتِنَا فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ، قَالَ: هُوَ أَرْضُ الْمَحْشَرِ وَأَرْضُ الْمَنْشَرِ، ائْتُوهُ فَصَلُّوا فِيهِ، فَإِنَّ صَلَاةً فِيهِ كَأَلْفِ صَلَاةٍ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَتَحَمَّلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: مَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَأْتِيَهُ فَلْيُهْدِ إِلَيْهِ زَيْتًا يُسْرَجُ فِيهِ، فَإِنَّ مَنْ أَهْدَى إِلَيْهِ زَيْتًا كَانَ كَمَنْ قَدْ أَتَاهُ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں بیت المقدس کے بارے میں (اس کی فضیلت) بتائیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حشر اور نشر (میدانِ محشر اور لوگوں کے جی اٹھنے) کی سرزمین ہے، وہاں جایا کرو اور اس میں نماز ادا کیا کرو، کیونکہ اس میں ایک نماز ادا کرنا (عام جگہوں کی) ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے“، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جو وہاں تک سفر کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو (وہ کیا کرے)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وہاں جانے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ وہاں (چراغ) روشن کرنے کے لیے تیل کا ہدیہ بھیجے، کیونکہ جس نے وہاں کے لیے تیل کا ہدیہ بھیجا وہ اس شخص کی طرح ہے جو خود وہاں حاضر ہوا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7088]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1407، وأخرجه مسند أحمد برقم: 27079، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5266، 5267، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7052»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7088 in Urdu