🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
201. حَدِيثُ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ
المسور بن مخرمہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7181
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ الرُّصَافِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيًّا خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ، فَبَلَغَ ذَلِكَ فَاطِمَةَ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ لَا تَغْضَبُ لِبَنَاتِكَ، وَهَذَا عَلِيٌّ نَاكِحٌ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ، قَالَ الْمِسْوَرُ: فَشَهِدْتُهُ حِينَ تَشَهَّدَ، فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ: فَإِنِّي أَنْكَحْتُ أَبَا الْعَاصِ ابْنَتِي، فَحَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي، وَإِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي، وَإِنَّهَا وَاللهِ لَا تُجْمَعُ عِنْدَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ وَابْنَةُ عَدُوِّ اللهِ أَبَدًا «‏‏‏‏فَأَمْسَكَ عَلِيٌّ عَنِ الْخِطْبَةِ» ‏‏‏‏.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابو جہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دیا، جب یہ خبر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پہنچی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ”لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ آپ اپنی بیٹیوں کی خاطر غصہ نہیں فرماتے، اور ادھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کرنے والے ہیں“، سیدنا مسور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں وہاں موجود تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”اما بعد! میں نے (اپنی صاحبزادی) کا نکاح ابو العاص سے کیا تو انہوں نے مجھ سے جو بات کہی اسے سچ کر دکھایا، اور یقیناً فاطمہ میرے ہی جگر کا ایک ٹکڑا ہے، اور اللہ کی قسم! اللہ کے رسول کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کبھی کسی ایک مسلمان شخص کے پاس (بطور سوکنیں) جمع نہیں ہو سکتیں“، پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس پیغامِ نکاح سے رک گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث المسور بن مخرمة/حدیث: 7181]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 884، 2943، 3510، 3523، 3556، 4932، 4974، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2449، 4484، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3867، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2069، 2071، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1998، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18433، وأخرجه فتح الباري برقم: 882، 3510، 4974، 4983، وأخرجه مسند البزار برقم: 2193، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7145»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7181 in Urdu