🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 729
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" أَصَبْتُ سَيْفًا يَوْمَ بَدْرٍ فَأَعْجَبَنِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَبْهُ لِي، فَنَزَلَتْ {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ} [الأنفال: 1] "
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوۂ بدر کے دن مجھے (مال غنیمت میں) ایک تلوار ملی جو مجھے بہت پسند آئی، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ مجھے عطا فرما دیجیے۔“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ﴾ (لوگ آپ سے مال غنیمت کے بارے میں پوچھتے ہیں، کہہ دیجیے: مال غنیمت اللہ اور رسول کا ہے)۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 729]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: قوى: مضى تخريجه [برقم 696] »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3079، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1617، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 28، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5369، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 724»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 729 in Urdu