🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
208. حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ
ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7322
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ اللَّهَ لَيُمْلِي لِلظَّالِمِ حَتَّى إِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ» ، ثُمَّ قَرَأَ:" {وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ} [هود: 102] "
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا رہتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ اسے اپنی گرفت میں لیتا ہے تو پھر اسے رہائی نہیں دیتا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَكَذَلِكَ أَخْذُ رَبِّكَ إِذَا أَخَذَ الْقُرَى وَهِيَ ظَالِمَةٌ إِنَّ أَخْذَهُ أَلِيمٌ شَدِيدٌ﴾ ”اور تیرے پروردگار کی پکڑ اسی طرح ہوتی ہے جب وہ بستیوں کو ان کے ظلم کی پاداش میں پکڑتا ہے، یقیناً اس کی پکڑ بڑی دردناک اور نہایت سخت ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7322]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [7287] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4409، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2583، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3110، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4018، وأخرجه فتح الباري برقم: 4409، وأخرجه مسند البزار برقم: 3183، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11498، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7284»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7322 in Urdu