🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
210. حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7378
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ حُبَيْشٍ الْكَلَاعِيِّ، عَنْ أَبِي الشَّمَّاخِ الْأَزْدِيِّ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَهُ، لَهُ صُحْبَةٌ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏مَنْ وَلِيَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا، فَأَغْلَقَ بَابَهُ عَنِ الْمِسْكِينِ وَالضَّعِيفِ، وَذِي الْحَاجَةِ دُونَ حَاجَاتِهِمْ وَفَاقَتِهِمْ، أَغْلَقَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْهُ بَابَ رَحْمَتِهِ يَوْمَ حَاجَتِهِ وَفَاقَتِهِ أَحْوَجَ مَا يَكُونُ إِلَى ذَلِكَ» ‏‏‏‏ لَا أَدْرِي مَنِ الْقَائِلُ: الْأَزْدِيُّ لِمُعَاوِيَةَ، أَوْ مُعَاوِيَةُ لِلْأَزْدِيِّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ابوالشماخ الازدی رحمہ اللہ کے ایک چچا زاد بھائی (جو صحابیِ رسول ہیں) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جس شخص کو مسلمانوں کے کسی معاملے کا ذمہ دار بنایا گیا اور اس نے مسکین، ناتواں اور حاجت مند کی ضروریات اور ان کے فقر و فاقہ کے پیشِ نظر اپنا دروازہ بند کر لیا، تو اللہ عزوجل بھی اس کی ضرورت اور محتاجی کے دن اس پر اپنی رحمت کا دروازہ اس وقت بند کر لے گا جب وہ اس کا سب سے زیادہ محتاج ہوگا“؛ راوی کہتے ہیں کہ مجھے یہ صراحت معلوم نہیں ہو سکی کہ یہ ارشاد نقل کرنے والے سیدنا ازدی رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے یہ بیان کیا، یا خود سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ازدی رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه/حدیث: 7378]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 15511، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4882/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7340»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7378 in Urdu