🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
210. حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7386
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَلَاذٍ الْأَشْعَرِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ نُمَيْرِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مَسْرُوحٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْأَشْعَرِيِّينَ: هُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ.
قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهِ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: لَيْسَ هَكَذَا، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّمَا قَالَ: هُمْ مِنِّي وَإِلَيَّ قَالَ: قُلْتُ: لَيْسَ هَكَذَا، حَدَّثَنِي أَبِي، إِنَّمَا قَالَ: هُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُمْ. قَالَ: فَأَنْتَ إِذًا أَعْلَمُ بِحَدِيثِ أَبِيكَ.
سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعری قبیلے کے متعلق ارشاد فرمایا: ”وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“ عامر بن ابی عامر اشعری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح نہیں فرمایا تھا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایا تھا: ”وہ مجھ سے ہیں اور میری طرف (منسوب) ہیں۔“ میں نے عرض کیا کہ میرے والد نے مجھے اسی طرح حدیث سنائی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔“ اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پھر تم اپنے والد کی بیان کردہ حدیث کے متعلق زیادہ بہتر علم رکھتے ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه/حدیث: 7386]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3947، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16715، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2663، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6056، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7349»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7386 in Urdu