🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
211. حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7402
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَسْأَلُهُ شَيْئًا، فَقَالَ لَهَا: ارْجِعِي إِلَيَّ، فَقَالَتْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ! فَإِنْ رَجَعْتُ فَلَمْ أَرَكَ، - تُعَرِّضُ بِالْمَوْتِ - فَقَالَ: إِنْ لَمْ تَجِدِينِي، فَالْقَيْ أَبَا بَكْرٍ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کا سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: ”تم دوبارہ میرے پاس آنا۔“ اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! بھلا یہ بتائیے کہ اگر میں دوبارہ حاضر ہوں اور آپ کو موجود نہ پاؤں؟ - وہ اپنی اس بات سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی طرف اشارہ کر رہی تھیں - تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم مجھے موجود نہ پاؤ، تو پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے جا کر ملنا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جبير بن مطعم، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7402]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3459، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4398، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3676، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16326، وأخرجه مسند البزار برقم: 3437، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1557، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7365»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7402 in Urdu