🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
216. حَدِيثُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ
جریر بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7503
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ جَرِيرٌ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، وَعَلَى أَنْ أَنْصَحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ قَالَ: فَكَانَ إِذَا اشْتَرَى الشَّيْءَ - كَانَ أَعْجَبَ إِلَيَّ مِنْ ثَمَنِهِ - قَالَ لِصَاحِبِهِ: وَاللهِ لَمَا نَأْخُذُ مِنْكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِمَّا نُعْطِيكَ. قَالَ: يُرِيدُ الْوَفَاءَ بِذَلِكَ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (دینی احکامات) سننے اور اطاعت کرنے، اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی تھی“، ابو زرعہ بن عمرو بن جریر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کا معاملہ یہ تھا کہ) جب وہ کوئی چیز خریدتے تو وہ چیز مجھے اس کی قیمت سے زیادہ پسندیدہ معلوم ہوتی، وہ اپنے سامنے والے سے کہتے: «وَاللَّهِ لَمَا نَأْخُذُ مِنْكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِمَّا نُعْطِيكَ» ”اللہ کی قسم! جو چیز ہم آپ سے لے رہے ہیں وہ ہمیں اس سے کہیں زیادہ محبوب ہے جو ہم آپ کو (قیمت میں) دے رہے ہیں“، راوی کہتے ہیں کہ اس طرزِ عمل سے ان کا مقصد اس (خیر خواہی کے) عہد کو پورا کرنا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جرير بن عبد الله البجلي/حدیث: 7503]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو داود [4945] ، والنسائى [4157] ، وأحمد [4/ 364] ، وابن حبان [4546] ، والطبرانى في "الكبير" [2/ رقم 2410، 2414] ، وأبو نعيم في "الحلية" 81/ 262] ، وابن سعد في "الجزء المتمم للطبقات" [رقم 367] ، وابن منده في "الإيمان" [1/ 429] ، وابن عبد البر في "التمهيد" [16/ 349] ، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7465»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 7503 in Urdu