🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 765
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُطِيعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ قَالَ: لَمَّا ادَّعَى زِيَادٌ لَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ قَالَ: فَقُلْتُ: مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ؟ قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدًا يُحَدِّثُ، يَقُولُ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنِ ادَّعَى إِلَى أَبٍ فِي الْإِسْلَامِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ.
فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ: وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب زیاد کو (ابو سفیان کی طرف) منسوب کیا گیا تو میں سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور کہا: ”یہ تم لوگوں نے کیا کیا؟“ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے سنا: ”میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے محفوظ رکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جس نے اسلام میں جانتے بوجھتے اپنے باپ کے سوا کسی اور کو باپ بنایا، اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی۔““ سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور میں نے بھی یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 765]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 700، 706] »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6766، 6767، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 63، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5113، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 765، بألفاظ متقاربة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 760»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 765 in Urdu