🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 791
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِيَاسٍ الْقُرَشِيُّ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: «‏‏‏‏إِنَّ اللهَ طَيِّبٌ يُحِبُّ الطَّيِّبَ، نَظِيفٌ يُحِبُّ النَّظَافَةَ، كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكَرَمَ، جَوَادٌ يُحِبُّ الْجُودَ، فَنَظِّفُوا أَفْنَاءَكُمْ وَسَاحَاتِكُمْ، وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ تَجْمَعُ الْأَكْنَافَ فِي دُورِهَا» ‏‏‏‏.
قَالَ خَالِدٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي بِهِ عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «‏‏‏‏نَظِّفُوا أَفْنِيَتَكُمْ» ‏‏‏‏.
صالح بن حسان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو فرماتے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ پاکیزہ ہے اور پاکیزگی کو پسند کرتا ہے، صاف ستھرا ہے اور صفائی کو پسند کرتا ہے، کریم ہے اور کرم کو پسند کرتا ہے، سخی ہے اور سخاوت کو پسند کرتا ہے، لہٰذا اپنے گھروں کے صحن اور میدان صاف رکھا کرو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو جو اپنے گھروں میں کوڑا کرکٹ جمع رکھتے ہیں۔“ خالد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ بات مہاجر بن مسمار رحمہ اللہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھے یہ حدیث عامر بن سعد رحمہ اللہ نے اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی، البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اپنے صحن صاف رکھا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 791]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«عند الترمذى والبزار وغيرهما. نعم: هناك آخر يسمى "صالح بن حسان" يروى عن ابن المسيب وعنه خالد بن إلياس أيضًا، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 786»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 791 in Urdu