🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 836
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَوْنٍ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَيْ خَالِ أَخْبِرْنِي عَنْ قِصَّتِكُمْ يَوْمَ بَدْرٍ، قَالَ: «اقْرَأْ بَعْدَ الْعِشْرِينَ وَالْمِئَةِ مِنْ آلِ عِمْرَانَ تَجِدْ قِصَّتَنَا» : {وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تَبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ} [آل عمران: 121] إِلَى قَوْلِهِ {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا} [آل عمران: 122] قَالَ: «هُمُ الَّذِينَ طَلَبُوا الْأَمَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ» ، إِلَى قَوْلِهِ {وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّونَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ} [آل عمران: 143] قَالَ: «فَهُوَ تَمَنِّي لِقَاءِ الْمُؤْمِنِينَ» ، إِلَى قَوْلِهِ {إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ} [آل عمران: 152]
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”ماموں جان! مجھے غزوۂ بدر کے دن کا اپنا واقعہ بتائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”سورۂ آل عمران کی ایک سو بیسویں آیت کے بعد سے پڑھو، ہمارا واقعہ پا لو گے:“ ﴿وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ﴾ ”اور (یاد کیجیے) جب آپ صبح سویرے اپنے گھر سے نکل کر مومنوں کو جنگ کے مورچوں پر بٹھا رہے تھے“ سے لے کر ﴿إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا﴾ ”جب تم میں سے دو گروہوں نے ہمت ہارنے کا ارادہ کیا“ تک۔ فرمایا: ”یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے مشرکین سے امان طلب کی تھی۔“ پھر ﴿وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ﴾ ”اور تم تو موت سے ملاقات سے پہلے اس کی تمنا کیا کرتے تھے، سو اب تم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا“ تک۔ فرمایا: ”اس سے مراد مومنوں کا (دشمن سے) مقابلے کی تمنا کرنا ہے۔“ پھر ﴿إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ﴾ ”جب تم اس کے حکم سے انہیں قتل کر رہے تھے“ تک۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 836]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه يحيى بن عبد الحميد الحمانى في "مسنده" كما في العجاب للحافظ [740/ 2/ رقم 228] ، وعنه المؤلف، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 831»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 836 in Urdu