🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مِنْ مُسْنَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
عبد الرحمن بن عوف کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 840
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا الرَّدَّادِ اشْتَكَى، فَعَادَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَقَالَ: خَيْرُهُمْ وَأَوْصَلُهُمْ أَبُو مُحَمَّدٍ. فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: قَالَ اللهُ: أَنَا اللهُ، وَأَنَا الرَّحْمَنُ، وَهِيَ الرَّحِمُ، خَلَقْتُ الرَّحِمَ وَاشْتَقَقْتُ لَهَا مِنِ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ. أَوْ: بَتَتُّهُ.
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو الرداد بیمار ہوئے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان کی عیادت کی۔ ابو الرداد نے کہا: ”ان (قرابت داروں) میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد (عبدالرحمن بن عوف) ہیں۔“ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اللہ ہوں، میں رحمن ہوں اور یہ رَحِم (رشتہ داری) ہے، میں نے رحم کو پیدا کیا اور اس کا نام اپنے نام سے نکالا، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے (اپنے ساتھ) جوڑوں گا اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔“ یا فرمایا: ”اسے جڑ سے کاٹ دوں گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1907، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1694، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1689، وأخرجه فتح الباري برقم: 5642، وأخرجه مسند البزار برقم: 991، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 835»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 840 in Urdu