🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 102
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ.
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ مِنَ الذُّنُوبِ ذُنُوبًا لَا تُكَفِّرُهَا الصَّلَاةُ وَلَا الصِّيَامُ وَلَا الْحَجُّ وَلَا الْعُمْرَةُ I " قَالُوا: فَمَا يُكَفِّرُهَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " الْهُمُومُ فِي طَلَبِ الْمَعِيشَةِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ. قَالَ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى: فَقُلْتُ: كَيْفَ سَمِعْتَ هَذَا مِنِ ابْنِ بُكَيْرٍ وَلَمْ يَسْمَعْهُ أَحَدٌ غَيْرُكَ؟ فَقَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ بُكَيْرٍ جَالِسًا، فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَذَكَرَ ضَعْفَ حَالِهِ، فَقَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ گناہوں میں سے کچھ ایسے گناہ ہیں جنہیں نہ نماز مٹاتی ہے، نہ روزہ، نہ حج اور نہ ہی عمرہ۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر انہیں کون سی چیز مٹاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معیشت کی تلاش میں لاحق ہونے والے غم و تفکرات۔“
اس روایت کو امام مالک رحمہ اللہ سے سوائے یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ کے کسی نے بیان نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن سلام رحمہ اللہ اکیلے ہیں۔ احمد بن یحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن سلام سے پوچھا: آپ نے یہ حدیث ابن بکیر سے کیسے سنی جبکہ آپ کے علاوہ اسے کسی اور نے نہیں سنا؟ انہوں نے جواب دیا: میں یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور اپنی تنگدستی کا ذکر کیا، تو ابن بکیر رحمہ اللہ نے کہا: ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا، اور پھر یہ حدیث ذکر کی۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن سلام المصري قال الذهبي حدث عن يحيى بن بكير بخبر موضوع قلت وهذا فيما رواه عن يحيى بن بكير «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 64» »
«قال ابن حجر: وإسناده إلى يحيى واهي «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 292» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 102 in Urdu