🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1028
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَكْرِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ قَالَ: نَا أَبُو رَوْحٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ:
قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قُلْتُ: بَلَى قَالَ: مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي، لَمْ يَسْأَلْ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ إِيَّاهُ. قَالَ: فَلَقِيتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ سَلَامٍ، فَقُلْتُ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعَتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ مِرَارًا، وَمِنْ أَبِي بَكْرٍ مِرَارًا، وَمِنْ عُمَرَ مِرَارًا؟ قَالَ: بَلَى، فَحَدَّثْتُهُ بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتُ كَانَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَعْطَاهُنَّ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَكَانَ يَدْعُو بِهِنَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ سَبْعَ مِرَارٍ، فَلَا يَسْأَلُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بارہا سنی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بارہا سنی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بارہا سنی؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں!“ انہوں نے فرمایا: ”جس نے صبح اور شام کے وقت یہ کہا: «اللَّهُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِي، وَأَنْتَ تَهْدِينِي، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِي، وَأَنْتَ تَسْقِينِي، وَأَنْتَ تُمِيتُنِي، وَأَنْتَ تُحْيِينِي» ”اے اللہ! تو ہی نے مجھے پیدا کیا، تو ہی مجھے ہدایت دیتا ہے، تو ہی مجھے کھلاتا ہے، تو ہی مجھے پلاتا ہے، تو ہی مجھے موت دیتا ہے اور تو ہی مجھے زندگی بخشتا ہے“، تو وہ جس چیز کا بھی سوال کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے وہی عطا فرمائے گا۔“
(سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ پھر میں سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ملا اور کہا: ”کیا میں آپ کو ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بارہا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بارہا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بارہا سنی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”کیوں نہیں!“ چنانچہ میں نے انہیں یہی حدیث سنائی تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر میرے ماں باپ قربان ہوں! یہ وہ کلمات ہیں جو اللہ عزوجل نے موسیٰ علیہ السلام کو عطا فرمائے تھے، وہ ہر روز سات مرتبہ ان کے ذریعے دعا کیا کرتے تھے، پس وہ اللہ عزوجل سے جس چیز کا بھی سوال کرتے اللہ تعالیٰ انہیں وہ ضرور عطا فرما دیتا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1028]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 118» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1028 in Urdu