🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ قَالَ: نَا غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ الْمَازِنِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ.
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةً لَنَا، فَأَتَى عَلَى غَدِيرٍ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَزَلْنَا، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بِلَالُ، قُمْ فَأَذِّنْ فَانْطَلَقَ بِلَالٌ فَهَرَاقَ الْمَاءَ، ثُمَّ أَتَى الْغَدِيرَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَأَهْوَى إِلَى خُفَّيْهِ، وَكَانَ عَلَيْهِ خُفَّانِ أَسْوَدَانِ، وَذَلِكَ بِعَيْنَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَادَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " يَا بِلَالُ، امْسَحْ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا:
”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اپنے ایک غزوے میں شریک تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک تالاب پر پہنچے، وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا اور ہم نے بھی پڑاؤ ڈال دیا، اور نماز کا وقت ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! کھڑے ہو کر اذان دو۔“ چنانچہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ گئے اور قضائے حاجت کی، پھر تالاب پر آئے، اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے اور اپنے موزوں کی طرف جھکے، انہوں نے سیاہ رنگ کے دو موزے پہن رکھے تھے اور یہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں کے سامنے ہو رہا تھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آواز دے کر فرمایا: ”اے بلال! موزوں اور عمامے پر مسح کر لو۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه غسان بن عوف قال الأزدي ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 256» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف غسان بن عوف


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1037 in Urdu