🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1057
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَجَبِيُّ عَنْ جَدَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ. عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَتْ: إِنَّهُ وُلِدَ لِي غُلَامٌ، فَسَمَّيْتُهُ مُحَمَّدًا، وَكَنَّيْتُهُ أَبَا الْقَاسِمِ، فَذُكِرَ لِي أَنَّكَ سَتَكْرَهُ ذَلِكَ. فَقَالَ: مَا الَّذِي أَحَلَّ اسْمِي وَحَرَّمَ كُنْيَتِي، وَمَا الَّذِي حَرَّمَ كُنْيَتِي وَأَحَلَّ اسْمِي؟.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفِيَّةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: میرے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا ہے، میں نے اس کا نام محمد اور اس کی کنیت ابوالقاسم رکھی ہے، پھر مجھ سے ذکر کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ناپسند فرمائیں گے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ کیا بات ہے جس نے میرا نام تو حلال کیا اور میری کنیت حرام ٹھہرائی؟ اور وہ کیا بات ہے جس نے میری کنیت حرام کی اور میرا نام حلال ٹھہرایا؟““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفیہ رحمہا اللہ سے صرف محمد بن عمران رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1057]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: ذكر الطبراني في الأوسط أن محمد بن عمران الحجبي تفرد به عن صفية بنت شيبة عنها ومحمد المذكور مجهول «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 589» »
«قال ابن حجر: قلت وهو متن منكر مخالف للأحاديث الصحيحة «تهذيب التهذيب، ج 3، ص 666» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4968، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19392، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25680، 26386، والطبراني فى «الصغير» برقم: 16»

الحكم على الحديث:
منكر، تفرد به محمد بن عمران الحجبي وهو مجهول


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1057 in Urdu