🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1090
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، قَالَ: نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ: نَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ. عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَقَالَ لِلْمُدَّعِي: I " أَحْضِرْ بَيِّنَتَكَ I "، فَلَمْ تَكُنْ لَهُ بَيِّنَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: I " فَإِنَّ الْيَمِينَ عَلَيْهِ I " فَضَجَّ الرَّجُلُ مِنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: يَذْهَبُ حَقِّي بِيَمِينِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ يُرِيدُ أَنْ يَذْهَبَ بِهَا حَقُّ أَخِيهِ بَاطِلًا، لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَمْ يُزَكِّهِ، وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ، فَلَمَّا سَمِعَهَا الرَّجُلُ نَكَلَ عَنِ الْيَمِينِ، وَأَقَرَّ لِلرَّجُلِ بِحَقِّهِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا ثَابِتٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: جَعْفَرٌ I ".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے اپنا ایک جھگڑا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعی سے فرمایا: ”اپنا ثبوت پیش کرو۔“ جب اس کے پاس کوئی ثبوت نہ تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس (دوسرے شخص) پر قسم لازم ہے۔“ اس پر وہ آدمی پریشان ہو گیا اور عرض کی: (یا رسول اللہ!) یہ تو اپنی قسم کے ذریعے میرا حق مار لے گا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایسی قسم کھائی جس کے ذریعے وہ اپنے بھائی کا حق ناحق غصب کرنا چاہتا ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظرِ (رحمت) نہیں فرمائے گا اور نہ اسے پاک کرے گا، اور اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔“ جب اس (دوسرے) شخص نے یہ وعید سنی تو وہ قسم اٹھانے سے رک گیا اور اس آدمی کے حق کا اعتراف کر لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابوبردہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جعفر رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1090]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 19823، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7274، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 538، والبزار فى «مسنده» برقم: 3163، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22584»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 1090 in Urdu